مرکزی مواد پر جائیں
نظام المدارس پاکستان
اعلانات

نظام المدارس پاکستان سے رجسٹریشن/الحاق کے معیارات

1- نظام المدارس پاکستان کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے مقررہ فارمیٹ پر درخواست صوبائی صدر/صوبائی ناظم/ضلعی کوآرڈینیٹر کی تصدیق کے ساتھ جمع کروائی جائے گی۔ 2- رجسٹریشن/الحاق کی شرائط و ضوابط کی پابندی کی جانچ اور اسے یقینی بنانے کی ذمہ داری صوبائی صدر/صوبائی ناظم/صوبائی کوآرڈینیٹر پر ہوگی۔ 3- کسی دینی مدرسہ/تعلیمی ادارے کو الحاق دینے کا حتمی اختیار نظام المدارس پاکستان کے مرکزی دفتر کے پاس ہوگا۔ 4- انتہا پسندانہ، پُرتشدد یا فرقہ وارانہ سرگرمی میں ملوث پایا جانے والا دینی مدرسہ رجسٹریشن کا اہل نہیں ہوگا۔ اگر کوئی رجسٹرڈ ادارہ ایسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کا الحاق ختم کر دیا جائے گا۔ 5- غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دینی مدرسہ بھی الحاق کے لیے درخواست نہیں دے سکے گا۔ اگر کوئی موجودہ رکن ادارہ ملوث پایا گیا تو اس کی رجسٹریشن واپس لے لی جائے گی۔ 6- ہر دینی مدرسہ/ادارہ تمام مقررہ واجبات مثلاً رجسٹریشن فیس، سالانہ توسیعی فیس اور امتحانی فیس جمع کروانے کا پابند ہوگا۔ 7- سیکرٹری مالیات کی تصدیق کے بعد سالانہ توسیعی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ 8- ملحقہ ادارے/دینی مدرسہ کے لیے نظام المدارس پاکستان کے دستور میں درج اغراض و مقاصد کی پابندی اور ان پر عمل لازمی ہوگا۔ 9- خواتین کے مدارس بھی نظام المدارس پاکستان سے الحاق کے اہل ہوں گے۔ 10- فیس اور درجات کی تفصیلات الحاق فارم پر دی گئی ہیں۔