وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے نظام المدارس پاکستان کو وفاق کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ نظام المدارس پاکستان کی منظوری کا نوٹیفیکیشن وفاقی وزارت تعلیم کے اسلام آباد میں مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔
یہ درجہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیمی ویژن کا ریاستی سطح پر اعتراف ہے۔ اس اہم کامیابی پر پاکستان سمیت منہاج القرآن کے دنیا بھر میں مقیم کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں، ان شاءاللہ تعالیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری راہنمائی اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں نظام المدارس پاکستان کے تحت مدارس کے حقیقی علمی، تربیتی روحانی مقام و مرتبہ کا احیاء ہوگا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، مرکزی صدر نظام المدارس پاکستان علامہ امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ مفتی ایم مکرم خان قادری، علامہ، علامہ پیر محمد الیاس مٹھل سائیں، علامہ حافظ محمد، علامہ نفیس احمد، علامہ عزیز الحسن علامہ محمد عارف سہیل، علامہ بدرالزمان قادری اور نوراللہ صدیقی نے شرکت کی۔
دریں اثناء صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نظام المدارس پاکستان کا نوٹیفیکیشن ملنے پر دنیا بھر کے کارکنان کو مبارک باد دی ہے۔
لاہور میں نظام المدارس پاکستان کا مرکزی دفتر
تبصرہ