مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے نصاب کمیٹی کے سربراہ مفتی احمد افنان کی قیادت میں نظام المدارس پاکستان کے مرکزی آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان علامہ عین الحق بغدادی سے ملاقات کی۔
علامہ عین الحق بغدادی نے وفد کو نظام المدارس پاکستان کے تحت طریقہ امتحانات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس کے طریقہ امتحانات کو جدید ترین امتحانی نظام کے طور پر متعارف کروایا ہے، جس میں طلباء و اساتذہ دونوں کے لیے سہولت ہو گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی احمد افنان نے کہا کہ مدارس دینیہ کے علمی معیار اور وقار کی بحالی بڑا چیلنج ہے۔ مدارس دینیہ کو ایک دوسرے کے تعلیمی، تربیتی تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کی جا سکے۔
تبصرہ