نظام المدارس پاکستان کا سہ روزہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام 7 دسمبر سے شروع ہو گا

Nizam ul Madaris Pakistan Teachers Training Program

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام سہ روزہ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام 7 سے 9 دسمبر تک ہو گا۔ سہ روزہ ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں نظام المدارس سے ملحقہ ملک بھر کے مدارس دینیہ کے اساتذہ شرکت کریں گے۔

ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ مدارس دینیہ کے اساتذہ کی ٹریننگ کا ایک جامع پروگرام مرتب کر لیا گیا ہے، جس میں اساتذہ کو ماسٹرز ٹرینرز کے ذریعے جدید تدریسی خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کو جدید اور منفرد انداز میں طلبہ تک علم کو منتقل کرنے میں رہنمائی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام کے ذریعے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھا کر ان میں پیشہ وارانہ قابلیت پیدا کی جائے گی تاکہ مستقبل میں مدارس کے اساتذہ بہترین تدریسی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور ایک باشعور اور تعلیم یافتہ نسل پروان چڑھا سکیں۔

تبصرہ