نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام ’’تدریسی و تربیتی اور علمی و فکری ورکشاپ‘‘ 27 مارچ 2022 کو جامع المنہاج، بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہو ر میں منعقد ہو گی۔ یہ ورکشاپ شیوخ التفسیر والحدیث، شیوخ الفقہ واللغۃ، علماء کرام، مدرّسین ومدرّسات، اَئمہ و خطباء اور منتہی طلبہ و طالبات کے لیے سنہری موقع ہے۔ ورکشاپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ براہِ راست تدریس فرمائیں گے۔ شرکاءِ ورکشاپ کو شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی علمی اِجازات و اَسانید بھی عطاء کی جائیں گی۔
رجسٹریشن کے لیے فارم فل کریں۔
تبصرہ