نظام المدارس پاکستان کا ایک اور تاریخی اقدام، پہلی بار 100 نصابی کتب شائع

nizam ul madaris pakistan

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پہلی بار ایک سو نصابی کتب کو شائع کر دیا گیا ہے، طلباء کی سہولت کے لیے یہ تاریخی کام کیا گیا ہے اور نظام المدارس پاکستان پہلا تعلیمی بورڈ ہے، جس نے باقاعدہ نصاب کو کتابی شکل دے دی ہے۔

نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر کہا کہنا ہے کہ نئے نصاب سے متعلقہ نصابی کتب کی مدارس کو فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج تھا جسے مختصر وقت میں شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی خصوصی توجہات اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں مکمل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نظام المدارس نے مختصر وقت میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ الحمد للہ نظام المدارس پاکستان کا یہ منفرد اعزاز ہے کہ ہم نے سب سے پہلے طلباء کو ایک باقاعدہ نظام کے تحت تعلیمی سہولیات میسر کی ہے۔ اس سلسلہ میں تقریبا ایک سو نصابی کتب پرنٹ ہو چکی ہیں۔ اس سے پہلے طلباء باقاعدہ اشاعت والی نصابی کتب سے محروم تھے اور دوران تعلیم وہ مختلف مخطوطہ جات اور دیگر غیر مطبوعہ نصابی مواد سے استفادہ کرتے تھے۔

نظام المدارس پاکستان کے ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے کہا ہے کہ ہم نے طلباء کی سہولت کے پیش نظر شائع شدہ کتب کی قیمت بھی نہایت مناسب رکھی ہے، تاکہ طلباء اپنے وسائل کے مطابق بہترین نصابی مواد سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ابواب و فصول پر مشتمل نصابی کتب کی اشاعت کے بعد طلباء اب باقاعدہ نصابی کتب سے تیاری کر سکیں گے۔

nizam ul madaris pakistan

nizam ul madaris pakistan

nizam ul madaris pakistan

nizam ul madaris pakistan

nizam ul madaris pakistan

nizam ul madaris pakistan

nizam ul madaris pakistan

تبصرہ