جامعہ الحسین رضوان گارڈن لاہور میں طلباء کو اسباق درس نظامی پڑھانے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نظام المدارس پاکستان کے مرکزی صدر شیخ الحدیث مفتی امداد اللّٰہ خان قادری، ناظم اعلی علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، ناظم الحاق و رجسٹریشن علامہ محمد اشفاق چشتی، کوآرڈینیٹر لاہور علامہ خلیل حنفی اور منہاج علماء کونسل لاہور کے صدر علامہ مفتی رفیق قادری مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں عزیز بھٹی ٹاون کے ناظمین مدارس اور علماء کونسل کے عہدیداران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر جامعہ کے مہتمم جامعتہ الحسنین رضوان گارڈن لاہور اور شیخ الحدیث مفتی غلام اصغر صدیقی، شیخ الحدیث مفتی امداد اللّٰہ خان قادری بھی موجود تھے۔ انہوں نے جامعہ میں درس نظامی کے سینکڑوں طلباء کو درس نظامی کا پہلا سبق پڑھایا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نظام المدارس پاکستان کے عہدیداروں نے جامعہ الحسین کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ