منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں درس نظامی کلاسز کا آغاز

نظام المدارس

منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام درس نظامی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر تعارفی تقریب میں صوبائی صدر منہاج القرآن علماء کونسل میں مفتی مطلوب احمد سعیدی نے طلباء کو درس نظامی کے ابتدائی اسباق پڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جدید و قدیم کے حسین امتزاج پر مشتمل نصاب کی تدریس کے ساتھ ساتھ تربیت کے اعلیٰ اوصاف سے مزین صاحبان علم قوم کو دیں گے۔

تقریب میں پرنسپل علامہ نصیر بابر نے کہا کہ ہماری ساری توجہ کوالٹی ایجوکیشن پر مرکوز ہو گی۔ ہم نے عہد کیا ہے عظیم مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ضلعی صدر منہاج القرآن علماء کونسل رانا اشرف علی خان نے کہا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر نعمت سے کم نہیں ہم اس دھرتی کے باسیوں کو عظیم کی علماء کی کھیپ دیں گے۔

منہاج القرآن کے ضلعی صدر عبدالغفار سنبل نے اس نے کہا کہ فروغ علم کے مجاہدوں سے تعاون کرنا عظیم ترین قومی فریضہ ہے۔

اس موقع پر ضلعی ناظم ملک اسلم حماد راؤ، اسحاق خان فوجی، اعجاز احمد، پیر سید گلزار ارشاد اور دیگر عمائدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آخر میں پیر سید مدثر نقوی نے دعا کرائی۔

نظام المدارس

نظام المدارس

نظام المدارس

نظام المدارس

نظام المدارس

تبصرہ