جامعہ فیض القرآن دروغہ والا لاہور میں اسباق درس نظامی کی افتتاحی تقریب

نظام المدارس

جامعہ فیض القرآن دروغہ والا لاہور میں اسباق درس نظامی کے آغاز پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر نظام المدارس پاکستان مفتی امداد اللہ قادری، ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ میر محمدآصف اکبر قادری، ناظمین مدارس اور علماء کونسل لاہور کے صدور و ناظمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر نظام المدارس پاکستان مفتی امداد اللہ قادری نے نظام المدارس کے نصاب کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایتی نصاب درس نظامی کے مقابلے میں جدید نصاب کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج تھا، جسے الحمد للہ مختصر وقت میں پورا کیا گیا اس وقت تمام تدریسی کتب دستیاب ہیں۔

ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان علامہ میر محمدآصف اکبر قادری نے کہا منہاج القرآن کا 40 سالہ بے مثال تعلیمی کیرئیر ہے جسکی وجہ سے ہمیں توقع سے زیادہ قبولیت ملی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مدارس جنہوں نے مشکلات کو برداشت کرتے ہوے پہلا سال مکمل کیا انکی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، یہ مدارس ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

مرکزی نائب صدر علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے جدید ذرائع دعوت و تربیت کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوے فہم دین پروجیکٹ پر ایمر جنسی بنیادوں پر بھرپور کام کرنے پر زور دیا۔

علامہ محمد اشفاق چشتی مرکزی نائب ناظم علماء کونسل نے فہم دین پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

تقریب میں علامہ محمد رفیق قادری رندھاوا نے لاہور میں فہم دین پروجیکٹ پر کام کی رپورٹ بھی پیش۔

نظام المدارس

نظام المدارس

نظام المدارس

نظام المدارس

تبصرہ