نظام المدارس پاکستان کی نصاب کمیٹی کا اجلاس

نظام المدارس پاکستان کی نصاب کمیٹی کا اجلاس 13 مارچ 2023ء کو صدر نظام المدارس پاکستان علامہ مفتی امداد اللہ قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ میر محمد آصف اکبر قادری (ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان) اور علامہ عین الحق بغدادی (ناظم امتحانات)، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری (ناظم نصابات نظام المدارس پاکستان)، ڈاکٹر محمد فاروق رانا (ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ)، علامہ محمد عرفان خان قادری (ناظم تعلیمات جامعہ ام اشرف جمال)، علامہ اشفاق چشتی (ناظم شعبہ الحاق و رجسٹریشن)، غلام حسین (انچارج پبلی کیشن)، حافظ محمد ساجد (نائب ناظم امتحانات) محمد شمس العارفین (کوآرڈینیٹر شعبہ نصابات)، منور بلال (انچارج شعبہ امتحانات) کے ساتھ ساتھ آن لائن ناظمین واساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد نصاب سال 2023-24ء کو فائنل کر لیا گیا جس کی اطلاع جلد مدارس کو دے دی جائے گی۔

Nizam ul Madaris Pakistan curriculum meeting 1

Nizam ul Madaris Pakistan curriculum meeting 2

تبصرہ