نظام المدارس پاکستان گوجرانوالہ زون کے زیراہتمام ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں سیالکوٹ ،نارووال ،گجرات،وزیر آباد ،سمبڑیال، گوجرانوالہ کے ملحقہ مدارس کے سینکڑوں معلمین و معلمات نے شرکت کی۔ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، علامہ عین الحق بغدادی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی نے طریقہ تدریس، تدریسی اخلاقیات، عملی طریقہ تدریس، نصاب کی اہمیت و انفرادیت، تفردات، جدید نظام تعلیم پر لیکچرز دیے۔
آخر پر ناظم اعلی نظام المدارس ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے ضلعی کوآرڈینیٹرز علامہ یونس صدیقی، مفتی شہزاد احمد سجاد، پروفیسر ریحان رشید، علامہ حافظ محمد طاہر ضیاء ،علامہ محمد ابوبکر نقشبندی کو کامیاب ٹریننگ کیمپ پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ